مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے منگل کے روز اپنی سویڈش ہم منصب آن لینڈہ کے ساتھ ایک ٹیلی فونگ میں ایرانی شہری حمید نوری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جو دہشت گرد گروہ کے بے بنیاد الزامات کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔
سویڈش وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعاون قابل قدر ہے کیونکہ ان کا ملک اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ خطے میں امن اور استحکام لانے میں ایران کا کردار موثر ہے۔
لینڈہ نے نوری کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کی حکومت اور عدالتی نظام ایم کے او کے پروپیگنڈے سے متاثر نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق، اگرچہ حمید نوری کو سویڈن میں تقریباً تین سال سے نظربند رکھا گیا ہے اور ان کی طویل 92 سیشن عدالتی کارروائی ختم ہو چکی ہے، لیکن انھیں ابھی تک قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انھیں ڈاکٹروں تک رسائی حاصل نہیں ہے، اس کے علاوہ ان کے اہل خانہ سے رابطوں پر بھی سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
آپ کا تبصرہ